تیس ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز کے مسافر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے

مونتاج
ایک دوسرے کو گھونسے مارتے اورگالیاں دیتے یہ لوگ کسی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ نہیں کررہے بلکہ یہ تہذیب یافتہ سمجھے جانیوالے مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں،،برسلز سے مالٹا جاتے ہوئے جہاز میں ایک مسافر نے بوڑھی خاتون مسافر کو زدوکوب کیا تو دوسرے مسافر بھی اس جھگڑے میں کود پڑے اور پھر خوب گھمسان کا رن پڑا
مونتاج
مسافروں نے ایک دوسرے کو دل کھول کرخوب پیٹا،جہاز کا کپتان اور دیگر عملہ انہیں سمجھاتا ہی رہ گیا لیکن انکی کسی نے ایک نہ سنی ،بعض مسافروں نے تو جہاز کا دروازہ بھی کھولنے کی کوشش کی جس پر پائلٹ کو جہاز کو اٹلی میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی،ائیرلائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑیگی۔