اسلام آباد میں سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں گھر کی چھت پر نصب گیزر پھٹ کر آسٹریلین ایمبیسی کے سامنے جا گرا

اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں واقع گھر کی چھت پر نصب گیزر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ گیزر دھماکے کے بعد سری لنکن ہاؤس کے قریب آسٹریلین ایمبیسی کے گیٹ کے سامنے جا گرا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گیزر کے دھماکے سے علاقے میں خوف حراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم صورتحال واضح ہونے پر علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔