مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،
وفاقی دارالحکومت میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یوم شہدائے جموں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ مذہبی بنیادوں پر ایسے قتل عام اور ہندوؤں کو وہاں آباد کرنے کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ حتیٰ کہ بچوں اور خواتین کو بھی نہیں چھوڑا جارہا۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو زہردے کر زندہ لاش بنا کر چھوڑ دیا گیا۔ کشمیریوں کوزہر دے دے کر مارا جارہا ہے۔ ایک معصوم بچے کی لاش ملی جسے زہر دیا گیا تھا۔ شکر ہے کہ پاکستان وجود میں آیا کہ لوگ یہاں آزادی سے رہرہے ہیںمشعال ملک کا کہنا تھا کہ پوری حریت قیادت کو بھارتی فوج نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ بتایا جائے کشمیریوں کا قصور کیا ہے؟ ہم صرف آزادی مانگ رہے ہیں، ہمارا فرض ہے ہم کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت کریں