وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے لاہور کے اتوار بازار کا دورہ کیا۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے لاہور کے اتوار بازار شادمان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جبکہ خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد پنجاب فوڈاتھارٹی کو صوبہ بھر میں فعال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے فیز میں فیصل آباد، روالپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان اور مری میں کام کا آغازکیا جائےگا