سندھ اور بلوچستان کا روایتی کھیل ملاکھڑا ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے

سندھ اور بلوچستان کا ثقافتی کھیل ملاکھڑا صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث ختم ہونے لگا، تاہم صحبت پور میں یہ کھیل اب بھی کھیلا جاتا ہے، حکومتی سرپرستی نہ ہونے پر کھلاڑی شدید مایوس دکھائی دیتے ہیں۔صحبت پور میں مقامی میلے کے دوران کھلاڑیوں نے بتایا کہ انکے لیے نہ تو میدان کا انتظام ہے اور نہ ہی کوئی اور سہولیت میسر ہے۔ کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ملاکھڑا سے عوام کو تفریح فراہم کر رہے ہیں،اس روایتی کھیل کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔روایتی کھیل ملاکھڑا کے کھلاڑیوں نے بلوچستان حکومت اور میلہ کیٹی سے مطالبہ کیا کہ ثقافتی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قدیم اور کھیل زوال پزیر ہونے سے بچایا جائے۔