تیس سال کا تجربہ ہے اورہر ایشو پر چار گھنٹے گفتگو کر سکتی، ٹرمپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں : ہلیری کلنٹن

فلوریڈا کے پبلک ریکریشنل پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سو بارہ ممالک میں انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کی، بطور خاتون اول امریکی بچوں کے لئے جس پروگرام کی بنیاد رکھی اس سے آٹھ ملین بچے مستفید ہو رہے ہیں، ہلیری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تیس سال کا تجربہ ہے اور وہ ہر ایشو پر چار گھنٹے گفتگو کر سکتی ہیں، اس کے برعکس ٹرمپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، ریلی میں موجود ہلیری کے حامی پلے کارڈ اٹھائے اور پارٹی شرٹس زیب تن کئے اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے پر امید نظر آئے، مسلمان سپورٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات مذہبی اور نسلی تفریق کو جنم دے رہے ہیں، جبکہ ہلیری کا رویہ اور الفاظ کبھی انسانیت کے خلاف نہیں رہا، ہلیری کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ڈیموکریٹ پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی