وفاقی حکومت سے کوئی ہمدردی نہیں , قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں , جس نے بھی چوری کی ہے اس کا احتساب کیا جائے : سراج الحق

لوئر دیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کرپشن میں ملو ث تمام عناصر،طبقات کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا گیا تو اس پر بھی اپنا فیصلہ خود کرینگے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا مرکزی حکومت سی پیک کے مغر بی رو ٹ کے حوالے سے ٹر خانے کی بجائے دو ٹوک مو قف دے ۔روٹ میں قسم کی تبدیلی کے خلا ف کے خلا ف آخری حد تک جا ینگے۔نواز شریف صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پا کستان کے وزیر اعظم کا کر دار اداکریں اور اپنے وعدے پورے کریں ۔ انہوں نے کہا افغان مہاجر ین کی عزت کے سا تھ واپسی کے حامی ہیں