پارلمینٹ اور حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے : مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیارہے،انہوں نےکہاکہ نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ پورا ہونا چاہیے، عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسلام آباد کو اپنے کنٹرول میں کرلیں گے لیکن وہ بنی گالہ سے نیچے نہیں گئے. جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت نہیں تحریک کہتی ہے،یہ ہی سوچ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی لیکن عمران خان کےرویے پر افسوس ہوا،ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بےپناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، انہوں نے ضرب عضب کےذریعے پاکستان کو بچایا جبکہ سی پیک کو ملکی بقاء کا پروگرام سمجھا۔