محکمہ تحفظ ماحولیات نے آلودگی کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ کارخانوں کو سیل کر دیا

گزشتہ چند دن میں پنجاب کے کئی شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آئے تو محکمہ تحفظ ماحولیات بھی حرکت میں آ گیا،انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شمالی لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی پندرہ فیکڑیاں سیل کر دیں،ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سیل کی جانے والی فیکڑیوں میں غیر معیاری تیل استعمال کیا جا رہا تھا جو کہ کچا دھواں پیدا کر کے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا۔ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر گزتشہ تین دنوں کے دوران محکمہ ماحولیات کی جانب سے لاہور میں سو سے زائد چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا گیا ہے