مجلس وحدت مسلمین کا حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور انے بے گناہ رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔رہنماؤں کا کہنا تھ ا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کرکے ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ ریلی میں شریک نوجوانوں،خواتین اور بزرگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن دہشتگردی کے خلاف، ٹارگٹ کلنگ روکنے اور رہنماؤں کی رہائی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔