امریکہ میں پلے بڑھے پانڈا کے 2 بچوں کو چین منتقل کر دیا گیا

چین کی طرف سے امریکہ کو ادھار دیئے گئے پانڈا کے ہاں 2013 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔یہ امریکی تاریخ کے واحد جڑواں پانڈا بچے تھے جو امریکہ میں پیدا ہوئے اور پھر زندہ بھی رہے۔جڑواں پانڈا کی پیدائش کے سوا تین سال بعد انہیں امریکہ کے اٹلانٹا چڑیا گھر سے چین منتقل کر دیا گیا۔ایسا اس لئے کیا گیا ہے کہ چین اس وقت وہ واحد ملک ہے جس کے کچھ مخصوص جنگلات میں پانڈا کی نسل باقی ہے۔امریکہ نے چند سال پہلے اپنے چڑیا گھر کیلئے ایک پانڈا چین سے ادھار لیا تھا اور چینی حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ اس پانڈا کے جو بھی بچے پیدا ہوں گے وہ اسے واپس لوٹا دیئے جائیں گے۔اب جبکہ پانڈا کے ان بچوں کی پیدائش کو تین سال ہو گئے تھے اور وہ اپنی ماں کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے تھے تو امریکہ نے اپنے وعدے پر عمل کیا اور ان جڑواں پانڈا بچوں کو چین بھجوا دیا۔