مصباح الحق دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائر ہونا چاہتے تھے لیکن ان کو دورہ آسٹریلیا تک ٹیم کی قیادت کرنے کا کہا : چیئرمین پی سی بی

ایک انٹرویو میں شہریار خان نے کہا مصباح الحق دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرڈ ہونا چاہتے تھے لیکن ان کو کہا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ مشکل ہے اس تک ٹیم کی قیادت کریں۔ ٹیم نے اچھے نتائج دیئے تو مصباح کو مزید کھیل جاری رکھنے کا کہیں گے ۔مصباح کے جانشین کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن ان کی رائے کو اہمیت دینگے ۔مصباح اور یونس خان کا کیرئیر اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اس لیے اب مستقبل کے حوالے سے سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا شارجہ ٹیسٹ بلے بازوں کی وجہ سے ہارے ۔ ٹیسٹ میں ریورس سوئپ پر وکٹ گنواناکسی صورت قابل قبول نہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ کوچ کا کہا اسی لیے اظہر محمود کو عہدہ سونپا۔ انہوں نے کہا باولنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ بطور بلے باز کامیاب نہیں رہے ۔ اگر وہ اپنا باولنگ ایکشن کلیئر نہیں کریں گے تو شاید وہ ٹیم میں دوبارہ جگہ نہ بنا سکیں