آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ,پروٹیز کے پانچ سوانتالیس رنز ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے چار وکٹوں کےنقصان پرایک سو چونسٹھ رنز بنالیے

پرتھ میں کھیلے جارہےپہلےٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں، چوتھے روز مہمان پروٹیز نے 8 وکٹ پر 540 رنز پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو 539 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جے پی ڈومنی اور ایلگر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں. جواب میں کینگروز کو پہلی وکٹ کا نقصان 52 رنز پر ہوا جب اوپنر ڈیوڈ وارنر 35 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے،اسی مجموعےپر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا اور شان مارش 15 رنزبناکرپویلین واپس لوٹ گئے،کپتان سٹیو سمتھ 34 رنز کی اننگز کھیل واپس چلتے بنے . ایڈم ووجز ٹوٹل میں ایک رن کا اضافہ کرسکے،دن کےاختتام پرآسٹریلیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالیے ،عثمان خواجہ 58جبکہ مچل مارش 15 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، مہمان ٹیم کی جانب سے ربادا نے تین کنگروز کا شکار کیا، میزبان ٹیم کو جیت کے لیے370 رنز جبکہ جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔