دھرنے کا ختم ہونا پوری قوم کی فتح ہے، صوبائی حکومت کا مرکز پر دھاوا بولنا ملک کے لئے خطرناک ہے جس کو عوام نے مسترد کر دیا : مشیر وزیراعظم

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےامیر مقام کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے تھے، عوام نے ملکی مفاد میں دھرنا دینے والوں کو مسترد کیا اور انتشار کی سیاست کا ساتھ نہیں دیا، عمران خان کا اپنے احتجاج کو پر امن کہنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ سب نے دیکھ لیاکہ تحریک انصاف کتنی پر امن ہے، انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اسلام آباد آتے رہتے ہیں لیکن کسی نے نہیں روکا، صوبائی حکومت کا مرکز پر دھاوا بولنا ملک کے لئے خطرناک ہے. امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے صوابی میں لاکھوں کا جلسہ کیا جو پر امن تھا لیکن عمران خان کے اسلام آباد کے جلسے میں پانچ ہزار لوگ بھی نہیں آئے،پارلیمینٹ کی دیواریں گواہ ہیں کے اس پر حملہ کس نےکیا، سی پیک کے مغربی روٹ پر کام ہو رہام ہے جس میں کے پی بھی شامل ہےمنصوبے کی دستاویزات مراد سعید کی ڈگری کی طرح جعلی نہیں۔