آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں چوہدری برادران آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے
آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں چوہدری برادران نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے،، نیب نے کچھ روز پہلے چوہدری برادران کو سمن جاری کیا تھا،، نوٹس نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم کی جانب سے جاری ہوئے تھے ،، جن میں انہیں چھے نومبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا،، نیب کے نوٹس میں چوہدری برادران کو اپنے ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات بتانے کا کہا گیا ہے،، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا