ہفتے میں 2گلاس میٹھے مشروب کا استعمال ذیابیطس کا سبب بنتا ہےطبی ماہرین
نیویارک(اے پی پی) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ہفتہ میں 2گلاس میٹھے مشروب کا استعمال ذیابیطس کا سبب بنتا ہے۔امریکی سا ئنسدانوں کی ایک ٹیم نے میٹھے مشروبات کے مضر اثرات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ شکر ہر حال میں نقصان دہ ہے اور اس کا نقصان اس کے استعمال کی مقدار پر منحصر نہیں یعنی برائے نام شکر والے مشروب بھی اتنے ہی نقصان دہ ہیں جتنے زیادہ شکر والے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔