کراچی میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 4ملزموں کو گرفتارکرلیا

کراچی میں کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران شعیب، شہزاد، نسیم احمد اور بلال کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائکل برآمد کرلیں۔جبکہ کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔،،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کی گئی ہے، ملزم کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا