کراچی میں معذور افراد سرکاری نوکریوں کے حصول کیلئے سراپا احتجاج بن گئے
کراچی میں معذور افراد نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے معذور افراد کو سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے تک جانے کی اجازت نہیں دی۔ دھکم پیل سے ایک معزور شخص کو لوہے کا بیریئر لگا جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا. معذور افراد نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انکا کہنا تھا کہ کئی روز سے پریس کلب کے باہر اپنے حق کیلئے احتجاج کر رہے تھے لیکن حکومت ان کے حقوق دینے کیلیے تیار نہیں۔ مجبورا سندھ اسمبلی کے باہر آئے. مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سرکاری اداروں میں معزور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دی جاییں . مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ خصوصی افراد کیلئے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ مقرر کریں اور ہمیں ہمارا جائز حق دلواییں