بدقسمتی سے کچھ لوگ پاکستان میں مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں:وزیر داخلہ احسن اقبال
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی معیشت اور سیاسی استحکام کو سبوتاژ کیا گیا، 2013 میں پاکستان کی مثال ایسے جہاز کی طرح تھی جسکےتمام پارٹس ٹوٹ گئے تھے، ہم نے پاکستان کو ٹیک آف کا موقع دیا ہے،،، پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو ہمارا ملک ایشین ٹائیگر بنے گا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ پاکستان میں مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں، اپنی سیاست کیلئے ملک کی بدنامی کرنے والے پاکستانیوں سے خوداعتمادی چھیننا چاہتے ہیں،،، خطے کےدیگرممالک میں پاکستان سے زیادہ کرپشن ہے،، قوم کے اعتماد اور کامیابیوں کی امید چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے،،، سیاسی بحران سے پچھلے چار سال کی محنت پر پانی پھر جائےگا. احسن اقبال بولے کہ ہم نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کا چیلنج قبول کیا، پاکستان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا تھا،آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ 4 سالوں میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنا معمولی بات نہیں، پاکستان کو دنیا کی20 بہترین معیشتوں میں شامل کرنے کا وعدہ کیاہے، آج پاکستان کے عوام زیادہ پرُامید اورپُرجوش ہیں