لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ طلب کرلی
لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی ،، پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیے،، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواستیں فل بینچ کے پاس زیرسماعت تھیں، ، سنگل بینچ کو درخواستوں پر سماعت کا اختیار نہیں تھا،، اس لیے عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے جس کا اِن کیمرہ جائزہ لیا جائے گا،، واضح رہے کہ جسٹس مطاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سنگل بینچ نے انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا،، فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے فل بینچ کے روبرو درخواست دائر کی تھی