عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست عوامی مفاد کے نام پر آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی کی ذیلی شق تین کے تحت دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی گئی جو آئین سے متصادم ہے۔ درخواست میں پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو عدالتی فیصلے کے تحت پارٹی عہدہ چھوڑنا پڑا۔ کیس کے فیصلے میں انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی نااہل قراردیا گیا تھا۔ درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ریفارمز ایکٹ دوہزار سترہ میں ترمیم کو آئین سے متصادم ہونے کی بنا پر کالعدم قراردیا جائے۔