قومی وسائل لوٹنےپرپیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے:رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین ملک میں قبل از وقت انتخابات پر کسی قسم کی قدغن عائد نہیں کرتا، بینظیر بھٹو نے 1993میں قبل از وقت انتخابات کیلئےباضابطہ تحریک چلائی۔نوازشریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل از وقت انتخابات ہی تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔ قوم کو بحرانی کیفیت سے نجات دلانے کیلئے صحیح معنوں میں عوام کی نمائندہ اور بااختیار حکومت درکار ہے۔ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا لازم ہے کہ غیر فعال اور غیر موثر اسمبلیاں تحلیل کر کے عوام کو از سر نو نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے۔ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی کوششں انتہائی مہلک ہے جس کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے