امریکا میں موٹاپے کےشکار پالتو کتے نے چھبیس پاؤنڈ وزن کم کرلیا
موٹا انسانوں میں ہو یا جانوروں میں ہے تو ایک بیماری، امریکا میں موٹاپے کےشکار پالتو کتے نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی، سٹروڈل نامی یہ کتا جس کا وزن کچھ عرصہ قبل تو اسی پاؤنڈ تھا تاہم چند ماہ کی ورزش کے بعد اس نے چھبیس پاؤنڈ وزن کم کیا، اور اب اس کا وزن چون پاؤنڈ رہ گیا ہے، سات سالہ سٹروڈل نے وزن میں کمی کیلئے امریکی ریاست ورجینیا کے ایک ٹریننگ سنٹر میں داخلہ لیا ہے، جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر خصوصی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے