قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا سمیع الحق شہید کے لیے دعا کی گئی
قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (س) دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا سمیعالحق شہید کے لیے دعا کی گئی . پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نماز مغرب کے بعد شروع ہوا .سپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کی . ارکان قومی اسمبلی نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. جماعت اسلامی پاکستان کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے مولانا سمیع الحق شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی. غمزدہ خاندان ، علماء کرام مذہبی کارکنان اور مدرسہ جامعۃ الحقانیہ اکوڑہ خٹک کی انتظامیہ پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا .