سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کلب نواب شاہ کی تاحیات اعزازی رکنیت قبو ل کرلی
نواب شاہ : سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواب شاہ پریسکلب کی تاحیات اعزازی ممبرشپ قبول کرلی۔ نواب شاہ پریس کلب میرا اپنا گھر ہے،نئی عمارت کا افتتاح بھی میں نے کیا ہے،میں جلد دوبارہ پریس کلب کا دورہ کر کے دوستوں سے ملاقات کرونگا۔یہ بات انہوں نے نواب شاہ پریس کلب کے صدر ذوالفقار خاصخیلی سے خصوصی ملاقات میں کہی۔ صدر پریس کلب نے آصف علی زرداری سے آصفہ زرداری بھٹو،بختاور زرداری بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی اعزازی ممبر بنانے کی درخواست کی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے انتخابات کی سرگرمیوں کا آغاز نواب شاہ پریس کلب سے کیا۔ نواب شاہ کی عوام نے مجھے بھرپور مینڈیٹ دیا،میں نواب شاہ کی عوام اور صحافیوں کی دل سے عزت کرتا ہوں اور خدمت کرونگا۔