برلو بائی پاس کے قریب تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی،2جاں بحق،20زخمی
ریسکیو عملہ حادثے کی جگہ روانہ ہوگیاہے۔ ذرائع کے مطابق کئی مسافر بس کے اندر دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو خیرپور سے سکھر سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔زخمیوں میں بچےخواتین اور مرد شامل ہیں۔ مسافر کوچ صادق آباد سے کراچی جارہی تھی ۔