لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ8نومبر کو ہوگی
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آٹھ نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ ڈرافٹنگ میں ریجنل عہدیداران، سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی سے ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 10 سے 25 دسمبرتک کراچی میں منتقل ہونا تھا۔ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ منتقلی کا فیصلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے باعث کیا گیا ہے۔