پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں:وزیر خزانہ
وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چین اورسعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے ہیں اور اسی طرح دوسرے دوست ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور معیشت اور تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے بعض مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مغربی ذرائع ابلاغ غلط خبریں پھیلاکرپاکستان اورچین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم عزائم میںکامیاب نہیں ہونگے۔