دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں
کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کے مشن کو جاری رکھاجائیگا۔جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوانتہاپسندوں نے1947 میں نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔