سعودی عرب کے ساحلی شہر اللیث میں ٹرک سیلاب کی زد میں آنے سے لاکھوں ریال کا نقصان
سعودی عرب کے جنوبی ساحلی شہر اللیث میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث ٹرک الٹ گیا لاکھوں ریال کا سامان ضائع۔ سعودی نشریا تی ادارے کے مطابق جنوبی ساحلی شہر اللیث میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث سامان سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے باعث لاکھوں ریال کا سامان سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا۔ شہری دفاع اور روڈ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور سمیت عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔