بھارت میں سونے کے نرخ 5 سال کی بلند سطح پر آ گئے
بھارت میں سونے کے نرخ پانچ سال کی بلند سطح پر آ گئے تاہم سونے کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی کھپت کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بھارت میں سونے کے نرخ بڑھ کر 33 ہزار روپے فی 10گرام پر آ گئے ہیں جو کہ بھارتی مارکیٹ ماہرین کے مطابق ستمبر 2013کے بعد سونے کے بلند ترین نرخ ہیں۔ممبئی کے ہول سیلر چناجی کے مطابق دیوالی کی آمد کے دس روز باقی ہیں تاہم ابھی تک سونے کی طلب میں وہ تیزی نہیں آئی جو گذشتہ برسوں میں ہوتی تھی اس کی بڑی وجہ سونے کا مہنگا ہو جانا ہے۔بھارتی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے شرح تبادلہ میں 12فیصد سے زائد کی کمی آ چکی ہے اور ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق گلوبل بنچ مارک سپاٹ سونے کے نرخوں میں6 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔