امریکا نے تاریکین وطن کی آمد روکنے کے لئے میکسیکو کی سرحد پر 5 ہزار فوجی تعینات کر دیئے۔
امریکی حکومت نے وسطی امریکا سے تارکین وطن کے بڑے قافلہ کو روکنے کے لیے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ دفاع پینٹاگون نے میکسیکو کی سرحد سے متصل ریاستوں میں 5 ہزار کے قریب فوجی تعینات کر دیئے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل بوب میننگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ میکسیکو کی سرحد سے متصل ریاستوں ٹیکساس، کیلی فورنیا اور ایریزوینا میں اب تک 4 ہزار 800 فوجی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل گارڈ کے 2 ہزار ریزرو اہلکار بھی فعال ہیں، مزید نفری بھیج کر مجموعی طور پر 9 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔