چین پاکستان پہلی بس 36گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد کاشغر پہنچ گئی
لاہورسے کاشغر جانے والی پہلی بس36گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کے شہر کاشغر پہنچ گئی ہے، بس سروس چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان او ر چین کو سڑک کے ذریعے ملانے کے اقدامات کاحصہ ہے۔اس بس کالاہور سے کاشغر تک کاکرایہ13ہزار روپے ہے جبکہ دو طرفہ کرایہ 23ہزار روپے ہے۔ بس کے خنجراب سے چین میں داخل ہونے سے قبل 5 سٹاپ ہیں۔