سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان میں ٹورازم زون بنا رہے ہیں، عاطف خان

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ برٹش پاکستانیوں کیلئے لندن میں ایک میگا ایونٹ کروائیں گے، نئی ویزا پالیسی سے سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان میں ٹورازم زون بنا رہے ہیں۔ عاطف خان کا کہنا تھا کہ مقامی کلچر اور ماحول کو خراب نہیں ہونے دیں گے، ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں پاکستان پویلین بھی قائم کیا گیا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹورازم پولیس بھی بنائیں گے، ٹور ازم پولیس سیاحوں کے دوست کی طرح کام کرے گی، پاکستان میں اگر کوئی سیاح جرم کرے گا تو اسے بھی ٹورازم پولیس ڈیل کرے گی، وزیرسیاحت خیبرپختونخوا نے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک سے دو دن میں ختم ہوجائے گا،اس قسم کے دھرنوں سے دنیا میں پاکستان کا اچھا تاثر نہیں جاتا۔