بھارتی پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے بینرز لگ گئے
وزیراعظم عمران خان کے بینرز بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں لگ گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بڑی سفارتی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے رہنما نوجوت سنگھ سندھو کو کرتار پور راہداری کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے ایک قدم بڑھاتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ برادری کے لیے کھولنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی طرف سے 11 ماہ کے کم عرصے کے اندر کرتار پور راہداری مکمل کی گئی اور سکھوں کے لیے 4 ایکڑ کے گوردوارے کو 42 ایکڑ تک وسیع کیا گیا، گوردوارے کے گرد 800 ایکڑ اراضی دربار صاحب کے لیے مختص کی گئی ہے، اس کے علاوہ گوردوارے سے محلقہ 26 ایکڑ پر باغات اور36 ایکڑ پر فصلیں اگائی جا رہی ہیں۔ اب خبر بھارتی پنجاب سے آئی ہے جہاں عمران خان کے بینر لگ گئے ہیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے انکے حق میں بل بورڈ آویزاں کر دیا گیا۔ بھارتی پنجاب کے بڑے شہر امرتسر میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے بل بورڈ لگا دیا گیا ہے جس میں عمران خان کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر بھی شامل ہیں۔