دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (بدھ) یوم شہدائے جموں کشمیری شہداء کے اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے مشن کواس کے منطقی انجام تک جاری رکھاجائے گا۔انیس سوسینتالیس میں نومبرکے پہلے ہفتے کے دوران مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسزبھارتی فوج اور ہندوانتہاپسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں پاکستان ہجرت کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو شہیدکردیاتھا۔