پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور چین کی مشترکہ تعاون کمیٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں آٹھ سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے اور یہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کام میں تیزی لائی جائیگی۔خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے منصوبے ایم۔ ایل ون پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اوراگلے چھ ماہ میں سنگ بنیاد رکھاجائے گا جبکہ سی پیک کے مشرقی روٹ پر کام تیز کیا جائیگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ گوادرمیں تین سومیگاواٹ بجلی گھر کاافتتاح ہوگیا ہے جس سے ساحلی شہر کی ترقی کی رفتارتیزکرنے میں مدد ملے گی