آزادی مارچ میں شریک 2 اور کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اسلام آباد میں جا ری آزادی مارچ میں شریک دو اور کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ف)کی آزادی مارچ میں شریک 2 اور کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ جاں بحق ہو نے وا لوں میں خضدار کے 70 سالہ سیف اللہ اورکوئٹہ سے تعلق رکھنے وا لے 80 سالہ محمد اختر شامل ہیں۔اور اس طرح آزادی مارچ میں حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میںمارچ میں شریک ایک کارکن دل کا دورپ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔