مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میںفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاھدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، تیار رہیں۔