فضائی آلودگی اور سموگ سے پریشان تین طالب علموں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دا ئر کر دی ۔
لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ سے پریشان تین طالب علموں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دا ئر کر دی ۔ ذرا ئع کے مطابق طالب علموں کی جا نب سے دا ئرت درخواست میں یہ استدعا کی ہے فضائی آلودگی سے بچاو کے لیے سموگ پالیسی اور ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست کی خود سماعت کی اور اسے باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیا۔عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ مانگ لی ہے۔یہ درخواست نجی کالج کی طالبہ لائبہ صدیقی سمیت سکول جانے والے دو بچوں، لیلیٰ عالم اور مشل حیات نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔واضح رہے کہ فضائی آلودگی اور سموگ کے تدراک کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں مخلتف درخواستیں زیر سماعت رہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے جس میں بچوں نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا۔