نئے انتخابات کیلئے اپوزیشن 2023کا انتظار کر یں۔گورنر پنجاب محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نوگوایر یا ہے،نئے انتخابات کیلئے اپوزیشن 2023کا انتظار کر یں۔سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نوگوایر یا ہے'وزیر اعظم اورحکومت عوامی مینڈ یٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت پور ی کر یں گی۔ عوامی خدمت کا مشن جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کیلئے اپوزیشن 2023کا انتظار کر یں۔