آزادی مارچ کے شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت پر موسلادھار بارش پردھرنے کے شرکا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ”میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاءکو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے“۔