تھائی لینڈمیں باغیوں کے پرتشددحملے،15افرادہلاک

تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں باغیوں کے پرتشددحملے کے نتیجے میں 15افرادہلاک اورتین افرادزخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں مشتبہ علیحدگی پسندوں نے رات گئے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے پندرہ افراد کو قتل اور تین دیگر کو زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور واپسی پر سکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔