600 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

600 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی. عوام کو کروڑوں نوکریوں کا جھانسہ دینے والی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔حکومت نے اب تک 600 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا یے۔یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے وہاں پر کام کرنے والے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں۔حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستان کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔تبدیلی سرکار کے آمرانہ اقدامات سے اب تک لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے باعث عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا مقدس ایوان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس آمرانہ اودام کو فوری بند کرے۔