روس اور ترکی کا شام میں دوسرا مشترکہ پیٹرول مشن شروع
روس کی وزارت د فا ع نے کہا ہے کہ روسی ملٹری پو لیس اور تر کی کے سر حدی گا رڈز کاشا م میں تر کی کی سر حد کے قر یب دوسرا مشر کہ پیٹر ول مشن شرو ع ہو گیا ہے، وزارت کی ز ویزڈا براڈکا سٹنگ سروس کے مطا بق مشتر کہ پیٹرول شام اور تر کی کی سر حد پر ایک نئے را ستہ پر ہو رہا ہے ، جو کہ بندرخان اور شیو فوکانی کی بڑی آبادیوں میں سے گزرتا ہے،دونوں طرف سے مشن میں 50فوجی حصہ لیں گے ،جن میں روسی ٹائیگر اورترکش کرپی مسلح گاڑیاں استعمال ہونگی، ز ویزڈا کے مطا بق بغیر پا ئلٹ کے ہوا ئی گا ڑی اورلن 10-کے ذریعہ کالم موومنٹ کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ فراہم کی جاتی ہے،یہ گشت روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان 22اکتوبر کو بحراسود کے تفریحی شہر سوچی میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔روسی فوجی پولیس شامی اور ترک سرحدی گارڈ کے تعاون سے امن وامان اور عوا می تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مدد فراہم کرے گی،علاوہ ازیں کردوں کے اپنے دفاعی یونٹ اور ان کے اسلحہ کی واپسی کی بھی مانیٹرنگ کریںگے ۔