ایران میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.4ریکارڈ

ایران کے جنوبی صوبے ہرمز گان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی ۔تاہم زلزلے سے کسی جانی اورمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ، ایران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے سے ایران کا روئےڈار ریجن متاثر ہوا ہے۔