بوسنیا ہرزیگوینا کے صدر کی جی ایچ کیو آمد, آرمی چیف سے ملاقات

بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے پریڈیدنیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے پریڈیدنیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شفیق جعفر ووچ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے پریذیڈنسی چیئرمین کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دفاع، تکنیکی مہارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے بھی امور پر گفتگو کی گئی۔