واٹس ایپ نے صارفین کی ایک بڑی پریشانی دور کردی

امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد یہ فیچر متعارف کرانے والا ہے جس میں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ میسجز کو رکھنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ 7 دن بعد میسجز از خود ہی حذف ہوجائیں۔ دنیا بھر میں 2 ارب لوگوں کے زیر استعمال واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس وقت واٹس ایپ میسجز فون میں غیر معینہ مدت کیلئے محفوظ رہتے ہیں، اپنے دوستوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ہونے والی پرانی گفتگو کو دیکھ کر ان لمحات کو یاد کرنا کافی اچھا احساس ہوتا ہے تاہم بہت سے پیغامات ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ نہ رہیں۔