جہانگیر ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سات سال سے علاج کیلئے باہر جا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔ وہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچے۔ جہانگیر ترین علاج کی غرض سے گزشتہ سات ماہ سے لندن میں قیام پذیر تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔ وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم تھے