پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر اس وقت راولپنڈی میں موجود ہےجہاں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 7 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کےکپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راونڈر اور نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ سیریز کے اگلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔